کرونا منفی آنے پر محمدحفیظ سمیت 6 کھلاڑی انگلینڈ کیلئے روانہ

0

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ  پہلے سے موجود ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔

فخرزمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے، لیکن وبا کے کوئی آثار نہ ہونے پر ان کے دوبارہ ٹیسٹ کرائے گئے تو وہ کلئیر آئے، اس کے بعد ان کا تیسرا ٹیسٹ بھی لیا گیا اور وہ بھی منفی آیا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے کلئیر کردیا  تھا اور انہیں جمعہ کو علی الصبح لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ٹیسٹ

انگلینڈ  پہنچنے پر ان 6 کھلاڑیوں کا ایک اور کرونا ٹیسٹ ہوگا ،جو انگلینڈ کرکٹ بورڈ لے  گا اور وہ کلئیر آنے کے بعد انہیں باقی ٹیم کے ساتھ وورسٹ شائر کاوئنٹی کرکٹ کلب میں ٹریننگ اور پریکٹس کی اجازت  دی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.