خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹے تک نیب کی پوچھ گچھ، مطمئن کرنے میں ناکام

0

لاہور: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئے، 17 جو لا ئی کو پھر طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے پوچھا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے، اہلیہ، بیٹے، رشتہ داروں اور دیگر شراکت داروں سے انہوں نے کتنے فنڈز لئے، اور ان فنڈز کی مقدار اور ذرائع کیا تھے، نیب نے خواجہ آصف کی سوسائٹی پر سرکاری حکام کی ملی بھگت سے منظور شدہ 137 کنال کے لے آؤٹ پلان سے زائد پلاٹ فروخت کرنے پر بھی جواب مانگا، تاہم خواجہ آصف ان کے اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

لیگی رہنما پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نجی اراضی پر قبضہ کا بھی الزام ہے، نیب تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.