اٹلی: ’’کوسا نوسترا‘‘ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، نائب چیف سمیت 45 گرفتار

0

سسلی: اٹلی  کے اداروں نے سسلی میں  مافیا کے ’’ کوسا نوسترا‘‘  گینگ کیخلا ف بڑا ٓپریشن کیا ہے، جس کے دوران  مافیا کے 45 کارندوں کو  گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کے قبضے سے ڈیڑھ ملین یورو سے زیادہ رقم اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں، جبکہ مافیا سے جڑے ایک کردار کو جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مافیا کا نائب  چیف ہے،اور جرمنی میں بیٹھ کر سسلی میں مافیا کے معاملات چلارہا تھا۔

اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مافیا  کارندے سسلی میں بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، اسلحہ کے استعمال اور  سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن میں ملوث ہیں۔

آپریشن الٹرا

اٹلی کےاسپشل آپریشن ڈیپارٹمنٹ اور کارا بیئری  پولیس نےسسلی میں ’’کوسا نوسترا ‘‘مافیا کیخلاف  مشترکہ آپریشن کیا،جسے آپریشن الٹرا کا نام دیا گیا تھا،یہ مافیا بھتہ خوری، منشیات اور اسلحہ کے دھندےاورسرکاری ٹھیکوںمیں کرپشن میں ملوث تھی۔

آپریشن کے دوان 60 گھروں میں چھاپے مارے گئے،ان چھاپوں کے دوران ڈیڑھ ملین یورو  کیش  برآمد کیا گیا جبکہ اہم دستاویزات  بھی   ملی ہیں،جن سے تفتیش آگے بڑھانے میں مددملی ہے، مجموعی طور پر 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یورو پولیس کے ذریعے جرمن ادارے بھی اس آپریشن میں آن بورڈ تھے اوراس مافیا کے نائب چیف کو انہوں نے وولزبرگ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے،مافیا نائب چیف جرمنی میں بیٹھ کر کارندوں کو ہدایات جاری کرتا تھا۔

اطالوی حکام کا کہناہے کہ وہ   پرامید ہیں کہ اس آپریشن کے نتیجے میں سسلین مافیا کے  ’’کوسا نوسترا‘‘ گینگ  کو توڑ دیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں مافیا کے نائب چیف کی گرفتاری  اہم  ہے،کیوں کہ وہ وہاں سے بیٹھ کراس گینگ کو منظم  کرتا تھا،اور  منشیات اسمگلنگ  کے ذریعے مافیا کیلئے وسائل کا بندوبست کرتا تھا ۔

آپریشن ’’الٹرا‘‘ کو  مارچ 2019 میں  یورو پولیس کے  تحت کئے گئے آپریشن  کیلونیا  کا  دوسرا مرحلہ بھی قرار دیا گیا ہے،پہلے آپریشن میں  25  مافیا کارندے گرفتار کئے گئے تھےاور اس وقت اس گینگ کے جرمنی میں رابطے سامنے آئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.