امریکی فوج کی پھر شام میں انٹری، روسی گشت روک دیا

0

دمشق: امریکہ نے شام میں ایک با ر پھر فوج داخل کردی ہے اور روسی فوجیوں کو کردعلاقوں میں داخلے سے بھی روک دیا ہے۔

گزشتہ برس  صدر ٹرمپ نے شام سے فوجی  انخلا کا حکم دیا تھا، جس کے بعد امریکی فوج وہاں سے نکل گئی تھی اور روس و بشار انتظامیہ کو کرد علاقوں میں اثر بڑھانے کا موقع مل گیا تھا، تاہم اب امریکی فوج پھر واپس آگئی ہے۔

 امریکی فوجی قافلہ بدھ کے روز عراق کے صوبہ کردستان  سے شام کے علاقے حسکہ میں داخل ہوا ہے، جس میں فوجی اور لاجسٹک نوعیت کا سامان  شامل تھا، سیریئن آبزرویٹری کے مطابق قافلے میں 19 گاڑیاں شامل ہیں جن میں 5 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی افواج نے بدھ کے روز حسکہ کے شمال مشرق میں المالکیہ شہر کے نواح میں روسی فوج  کو گشت سے روک دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.