کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان کار شو روم سے ڈھائی کروڑ لے کر فرار

0

کراچی: شہر قائد میں جمشید روڈ پر آر کے موٹرز پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر تاجرعبدالرحیم میمن کے بیٹے سے ڈھائی کروڑ لوٹ لئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے میں کار شوروم لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مدعی رحیم کے مطابق کار میں سوار چار مسلح ملزمان شو روم کے باہر پہنچے، ایک ملزم کار میں موجود رہا جبکہ دیگر تین ملزمان شوروم کے اندر داخل ہوگئے، اور اسلحہ کے زور پر تمام افراد کو زمین پر لٹا دیا۔

عبدالرحیم میمن کے مطابق ملزمان نے تجوری سے دو کروڑ 38 لاکھ روپے کی رقم بھی لوٹی، ان کے بیٹے اور ملازمین کی جیبوں سے کیش اور 12 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون لے گئے۔

آر کے موٹرز کے مالک کا کہنا ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.