پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا جا کر سلپ ہوگیا

0

ٹورنٹو: پی آئی اے  پرواز میں ڈیوٹی پر کینیڈا جانے والا فضائی میزبان وہاں جاکر پر اسرار طور پر غائب ہوگیا  ہے، جس کا قومی امکان ہے کہ  فضائی میزبان کینیڈا میں رہائش کیلئے سلپ ہوا ہے، تاہم اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کا فضائی میزبان یاسر دیگر عملے کے ساتھ ہوٹل منتقل ہوا، تاہم وہاں سے وہ خاموشی سے نکل گیا، اور پرواز کی واپسی کیلئے اس نے رپورٹ نہیں کی، اس  کے رابطہ نمبر بھی بند آرہے ہیں۔

کینیڈا میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر نے کینیڈین ایئرپورٹ اتھارٹی کو یاسر کے غائب ہونے کی اطلاع دے دی ہے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کے کینیڈا میں غائب ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں اس سے قبل بھی پی آئی اے  کی کئی ائرہوسٹس اور دیگر عملہ کے ارکان سلپ ہوچکے ہیں، کینیڈا  اس حوالے سے پی آئی اے ملازمین میں بہت ’’مقبول ‘‘ ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.