پاک فضائیہ میں اعلی عہدوں پر ترقیاں

0

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور دس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جبکہ
دیگر افسران کو
ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جن میں جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید،ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی،ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد شامل ہیں۔

ترقی پانے والے ائیر وائس مارشل ظفر اسلم،ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفرکا تعلق بھی جی ڈی پی برانچ سے ہے۔

انجنئیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.