شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ،4 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

0

راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں  پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پاک فوج نےمیران شاہ میں بویا  کےجنوب مغرب میں 8 کلومیٹر دورواقع ویزدا سار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آج صبح آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شہید جوانوں کی شناخت سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز،سپاہی راجا وحیداور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.