اٹلی میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کا عندیہ

0

روم: اطالوی وزیراعظم کونتے نے ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی ایمرجنسی میں 31 جولائی کے بعد مزید توسیع کا عندیہ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ممکنہ توسیع کا مطلب ہوگا کہ ہمیں وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کرتے رہنا ہے ، 

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے جنوری کے آخر میں 6 ماہ کے لئے ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا، جب ملک میں پہلی بار 2 چینی سیاحوں میں کرونا کے کیس سامنے آئے تھے، اگرچہ اب اٹلی کرونا کے بدترین بحران سے کافی حد تک نکل چکا ہے، اور جمعہ کو صرف 12 اموات ہوئی تھیں جبکہ 276 نئے کیس سامنے آئے تھے، جس کے بعد ایکٹو کیس بھی 13 ہزار 428 رہ گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود اٹلی کی حکومت شہریوں کی صحت اور جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.