ٹکٹ نہیں اب وضو سے داخلہ ہوگا، آیا صوفیامیں اماموں کا تقرر

0

انقرہ: آیا صوفیا کی تاریخی عمارت میں مسجد کی بحالی کیلئے تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں، ترک صدر اردوان کی ہدایت پر مسجد آیا صوفیا 24 جولائی سے پنج وقتہ نمازوں کیلئے کھول دی جائے گی، اور اس عمارت میں جہاں گزشتہ 86 برسوں سے لوگ ٹکٹ لے کر داخل ہوتے تھے، اب وضو کرکے نماز ادائیگی کیلئے وہاں جایا کریں گے۔

ترکی کی وزارت مذہبی امور دیانت کے سربراہ علی ایرباش کا کہنا ہے کہ آیا صوفیا مسجد کو کھولنے کیلئے تیاری کی جارہی ہے،آیا صوفیا مسجد کے لیے دو خطیب امام اور 4 مؤذن لگائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر اردوان نے ملک کو سیکولر بنانے والے مصطفی کمال اتاترک کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیا کو عجائب گھر بنانے کے فیصلے نے ملت کو آرزودہ کیا، اس عمارت کی اصل شناخت میں بحالی ضروری تھی۔

انہوں نے کہا کہ فتح استنبول کے بعد سلطان فاتح نے آیا صوفیا میں پہلی نمازجمعہ ادا کی، اسےفتح کی علامت کےطور پر مسجد میں تبدیل کیا، ترک قوم کےذہن و دل میں اس کا ایک ناقابل تنسیخ مقام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.