چین اور پاکستان نئے آپٹیکل فائبر لنک سے جڑ گئے

0

اسلام آباد: خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کردیا ہے، جسے بتدریج کراچی اور گوادر تک توسیع دی جائے گی ، اس نئے آپٹیکل فائبر لنک سے مواصلاتی رابطے بہتر بنانے میں مدد ملے گی، منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کے ذریعہ آپٹیکل فائبر فعال ہونے کی اطلاع دی،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد سے گوادر تک ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت فائبر آپٹک کو فعال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.