چین میں گرفتار کیا جاسکتا ہے، امریکی شہریوں کو الرٹ جاری

0

واشنگٹن: بیجنگ کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں چین میں گرفتار یا پھر ڈیپورٹ کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ خارجہ نے کا کہنا ہے کہ چین میں امریکی شہریوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جاسکتا ہے، اور ان پر من پسند الزامات عائد کئے جاسکتے ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ ہفتے آسٹریلیا نے بھی چین میں مقیم اپنے شہریوں کو اسی قسم کا انتباہ جاری کیا تھا، تاہم چین نے آسٹریلیا کے اس انتباہ کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.