نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی عمرہ میں رہائشگاہ پر لگادیا گیا

0

لاہور: احتساب عدالت کے حکم پر توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ جاتی عمرہ میں ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا۔

نوٹس میں لندن میں مقیم نواز شریف کو17 جولائی کو عدالت میں پیش ہوکر کیس سے متعلق وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نیب کو ارسال کیے تھے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی ہے اور گھر پر نوٹس چسپاں کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔

عدالتی اشتہار کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، انہیں آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.