مقدونیہ میں تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 11 شدید زخمی

0

ایتھنز: یونان سے مغربی یورپ کے خوشحال ممالک جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے گروپ کو مقدونیہ میں حادثہ پیش آگیا، کار سے ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں 11 تارکین وطن شدید زخمی ہوگئے، اور کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تارکین وطن میں سے 10 پاکستانی اور ایک افغانی ہے، یہ ایک ہفتے میں دوسرا بڑا حادثہ ہے،جس میں تارکین وطن زخمی ہوئے ہیں ۔

مقدونیہ میں حکام کا کہنا ہے کہ شٹپ نامی قصبے کے قریب ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے ، جس میں 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ، کار میں ڈرائیور نے تارکین وطن ٹھونس کر بھرے ہوئے تھے ، حادثے کے بعد کارڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جبکہ زخمیوں کو امدادی کارکنوں نے اسپتال منتقل کردیا ہے،

پچھلا حادثہ 

اس سے قبل 7 جولائی کو ایک پک اپ وین کے ذریعہ یورپ کے خوشحال ممالک جانے کی کوشش کرنے والوں کی گاڑی مقدونیہ میں یونانی سرحد کے قریب ہی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی ،اور کئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی تھی ،اس پک اپ میں 32 تارکین وطن سوار تھے ،جن میں9 پاکستانی ،6 بنگلہ دیشی ، 15 افغانی اور شام و عراق کا ایک ایک شہری شامل تھا۔تاہم اس حادثے میں صرف 8 تارکین وطن زخمی ہوئے تھے، اور ان میں سے بھی صرف 2 شدید زخمی تھے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.