سورج آج کعبہ کے عین اوپر آجائے گا، قبلہ رخ کا تعین کرنا آسان

0

مکہ: سورج آج دن میں ایک بار پھر خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا، جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں، ایسی صورتحال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.