ڈونلڈ ٹرمپ کو کس بات پر افسوس

0

تہران: امریکی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی عدالت کی طرف سے 3 افراد کو سزائے موت سنانے پر امریکی صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امیر حسین مرادی ، سعید تمجیدی اور محمد رجبی کا جرم صرف مظاہروں میں حصہ لینا ہے۔ 

فارسی زبان میں کئے گئے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں ایران میں تین افراد کو سزائے موت سنانا بدقسمتی ہے۔

اس طرح کی سزائیں پوری دنیا کے لیے افسوس کا باعث ہیں، ان تینوں افراد کو ایرانی حکومت کسی بھی وقت سزائے موت دے سکتی ہے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.