بھارت نے اپنے جاسوس افسر کلبھوشن سے نظریں پھیر لیں

0

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس اور بحریہ کے حاضر سروس افسرکمانڈر کلبھوشن یادیو سے نظریں پھیر لی ہیں ، جس سے کل بھوشن مزید مایوسی کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کے اہلخانہ سے اس کی دوسری ملاقات کرانے اور فوجی عدالت سے سزائے موت کیخلاف اسلام آبا د ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کی پیشکش پر بھارت نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب جمعرات کو جو 2 بھارتی سفارتکار قونصلر رسائی ملنے پر کلبھوشن سے ملنے آئے تھے، انہوں نے بھی اپنے گرفتار افسر کی ایک نہ سنی، کل بھوشن بھارتی سفارتکاروں کو پکارتا رہا، لیکن وہ اسے دیکھ کر چلتے بنے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے سفارت کاروں نے جاسوس کلبھوشن یادیو کی قونصلر رسائی کے دوران کوئی بات نہیں سنی اور چلے گئے، کلبھوشن بار بار انہیں پکارتا رہا اور کہتا رہا کہا کہ اس کی بات سنی جائے لیکن سفارت کار چلے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا، سفارت کاروں نے کل بھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تو رسائی کیوں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارت کاروں کو درمیان میں شیشے پر اعتراض تھا ، جو ہم نے ہٹوادیا تھا ، آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی نہیں کی، لیکن پھر بھی وہ چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.