کرونا ویکسین کے مجوزہ فارمولے چرانے اور بچانے کی جنگ شروع

0

لندن: امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے روس پر کرونا وائرس کی ویکسین کے تجربات ہیک کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ روس ویکسین کی تیاری پر کام کرنے والے ماہرین کی معلومات چرانے کے لئے سائبر حملے کررہا ہے، تاہم روس نے یہ الزام مسترد کردیا ہے۔

تینوں ممالک نے ہیکنگ گروپ اے پی ٹی 29 پر سائبر حملون کا الزام لگایا ہے، جسے روسی خفیہ اداروں کا حصہ سمجھا جاتا ہے، اور یہ کوزی بیئر کے نام سے بھی معروف ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے بھی کہا ہے کہ روسی انٹیلی جنس کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ روس ایسی حرکتوں سے باز ر ہے۔

دوسری جانب روسی ترجمان نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔ک ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں دواساز اداروں اور تحقیقاتی مرکز کی معلومات ہیک کرنے کے بارے میں روس کو کچھ علم نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.