تاریخی آیا صوفیہ مسجد کی دیکھ بھال کیلئے ترک اداروں میں باہمی معاہدہ ہوگیا

0

استنبول: ترکی نے آیا صوفیہ کی تاریخی عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، جمعہ 24 جولائی کو نماز جمعہ کے وقت اس تاریخی عمارت کی تاریخ پھر بدل جائے گی اور ایک بار پھر یہ مسجد میں تبدیل ہوجائے گی۔

اس حوالے سے ترکی کی وزارتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت آیا صوفیہ مسجد کا انتظام مذہبی امور کے ادارے دینیات کے پاس ہوگا، جو پہلے ہی ملک کی 80 ہزار مساجد کا انتظام چلارہا ہے، اس کے ساتھ تاریخی عمارت اور اس میں موجود نادر اشیا کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری وزارت کلچر اور ٹورزم کو دی گئی ہے۔

دوسری طرف دینیات کے سربراہ علی ارباز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مسجد بننے کے بعد آیا صوفیہ آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، اور یہ اضافہ ترکی کے اندر سے اور بیرون ملک سے دونوں جگہوں سے ہوگا۔ مسجد بننے کے بعد آیا صوفیہ میں داخلہ بھی مفت ہوجائے گا ، اس سے پہلے میوزیم کی حیثیت سے عمارت میں داخلے کے لئے ٹکٹ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.