اٹلی میں امیگریشن کیلئے لائن لگ گئی، اب تک کتنی درخواستیں جمع ہوگئیں

0

روم: اٹلی میں امیگریشن کھلنے پر بڑی تعداد میں تارکین وطن اپنی حیثیت کو قانونی شکل دینے کے لئے درخواستیں جمع کرارہے ہیں، اور جمعرات 16 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار429 تک پہنچ گئی تھی۔

ان میں سے زیادہ تر درخواستیں کلینر (صفائی والے ) اور گھروں میں دیکھ بھال کی کیٹگری کے لئے آئی ہیں۔

اٹلی کی سرکاری خبر ایجنسی انسا کے مطابق یکم جولائی سے درخواستیں جمع کرانے کا کام تیز ہوا ہے ، اور گزشتہ دو ہفتوںمیں یومیہ تقریباً3 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں، اٹلی نے یکم جون سے مخصو ص شعبوں کے لئے امیگریشن کھولی تھی ، اور غیر ملکیوں سے 15 اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اطالوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 429 تارکین وطن نے قانونی دستاویزات حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور ان میں سے 11 ہزار سے زائد کے جائزے کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اب تک جن درخواستوں کا جائزہ مکمل ہوا ہے ،ان میں سے 87 فیصد کلینر اور دیکھ بھال کی کیٹگری میں آتے ہیں ،

سب سے زیادہ درخواستیں لمبارڈی ریجن سے موصول ہوئی ہیں ، اس ریجن میں زراعت کے ویزوں کے لئے بھی درخواستیں بڑی تعداد میں آئی ہیں، کلینر اور گھروں میں دیکھ بھال کے ویزوں کے لئے زیادہ درخواستیں بنگلہ دیش، مراکش اور یوکرین کے شہریوں نے دی ہیں، جبکہ البانیہ، پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی زیادہ درخواستیں زرعی ورکر کے لئے ملی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کے آجر اطالوی شہری ہیں، جنہوں نے اپنے ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے رجوع کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.