شارجہ میں اشتہاری مواد گھروں میں پھینکنے والوں کی پکڑ دھکڑ

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی انتظامیہ نے گھروں اور تجارتی مراکز میں اشتہار پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کردی ہے، اور 25 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

گرفتار افراد بغیر لائسنس لئے اشتہارات کا کام کررہے تھے، اور وہ گھروں، گاڑیوں اور تجارتی مراکز میں اشتہاری بروشر ڈال کر نکل جاتے تھے، جس پر لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ کرونا بحران کے دوران اشتہارات پھینکنے والوں کا یہ عمل ان کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پولیس نے ان شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ان 25 افراد کو مختلف علاقوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،جب وہ اشتہاری مواد تقسیم کررہے تھے، گرفتار افراد ٹیوشن اور قران پاک کی تعلیم دینے، گھریلو ملازموں کی فراہمی ، کیڑے مار اسپرے سمیت مختلف خدمات کا اشتہاری مواد تقسیم کرتے پکڑے گئے۔

پولیس نے ان اشتہارات پر دئیے گئے 250 سے زائد موبائل فون نمبر ز بھی بلاک کردئیے ہیں ، اسی طرح ان اشتہارات کو تقسیم کرانے والی 12 دکانیں بھی سیل کردی گئی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.