ایف اے ٹی ایف میں بھارت پر جوابی وار کیلئے پاکستان تیار

0

اسلام آباد(رپورٹ: تصدق حسین) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) میں بھارت کےخلاف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے شواہد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، کراچی میں پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سلیپر سیلز کو بھارتی فنڈنگ کے ثبوت عالمی ادارہ کو پیش کئے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ بھارت لابنگ اور پروپیگنڈہ کرتا ہے ، اور اس کی مسلسل کوشش رہی ہےکہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوایا جائے ، تاہم دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان محفوظ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کرنے والا بھارت خود دہشت گردی کیلئے فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ، کراچی سے حالیہ دنوں میں ایف آئی اے نے ’’را‘‘ کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے ، جو بھارتی خفیہ ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز دہشت گردی کے لئے اس کے ایجنٹوں تک پہنچاتے تھے۔

ایف آئی اے نے اس سلسلے میں تمام شواہد حاصل کرلئے ہیں ،جبکہ ملزمان نے بھی دوران تفتیش بہت سے انکشافات کئے ہیں ، ان تمام چیزوں کو جمع کیا جارہا ہے ، اور بھارت کے خلاف یہ کیس ایف اے ٹی ایف میں پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ، حکام پرامید ہیں کہ تنظیم کے رکن ممالک کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا نے سے ایک طرف پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ زائل کرنے میں مدد ملے گی ، تو دوسری جانب بھارت کو بھی اس فورم پر مشکل صورتحال اور جوابدہی کا سامان کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.