دبئی والے ہوجائیں ہوشیار، باڈی اسکینرز سے گزارنے کا نظام ہے تیار

0

دبئی: دبئی والے ہوجائیں ہوشیار، اب ہوگی ان کی کڑی نگرانی  عوامی مقامات پر، جی ہاں دبئی نے اہم مقامات پر چین کے تیارکردہ جدید باڈی اسکینر  نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق چائنا الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کے تعاون سے دبئی کی سیکورٹی انڈسٹری ریگولیٹری ایجنسی نے ایسے مقامات پر یہ اسکینر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں رش زیادہ ہوتا ہے، ان اسکینرز کی مدد سے کسی بھی شخص کے پاس موجود غیرقانونی اشیا کی نشاندہی ہوسکے گی، یہ نظام اگلے برس 2021  کی پہلی سہ ماہی میں  متعارف کرادیا جائے گا۔

 دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید اسکینر کے ذریعہ صرف 2 سیکنڈ میں کسی بھی ایسے شخص کی نشاندہی کی جاسکے گی، جس نے کسی قسم کی ممنوعہ چیز اپنے جسم کے ساتھ چھپارکھی ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ یہ اسکینر صحت کے حوالے سے مکمل طور پر محفوظ ہے، اور اس سے  کسی  کے جسمانی اعضا بھی  نظر نہیں آئیں گے۔

تاہم اس سے گزرنے والے افراد نے اگر کوئی ممنوعہ چیز چھپا رکھی ہوگی، تواس کی یہ فوری نشاندہی کردے گا، چینی حکومت پہلے ہی یہ اسکینر اپنے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر مقامات پر استعمال کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.