کیا یہ پہلی کا چاند ہے، فواد چوہدری نے تصویر شیئر کردی

1

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نےتصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کیا پہلی کا چاند سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر تک سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں، کون صحیح ہے۔

خیال رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ  یکم ذوالحج 22 جولائی کو ہوگی جبکہ عیدالضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے ذوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذوالحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ عیدالضحیٰ  یکم اگست کو منائی جائے گی۔

مفتی منیب کے چاند نظر نہ آنے کےاعلان پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ذوالحج کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے  مگر رویت ہلال کمیٹی والے کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، جب بادل ہوں گے تو چاند کیسے نظر آئے گا۔

ان کا کہناتھا کہ علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں کے ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام، اگر نمازگھڑی کے حساب سے ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دیکھا جاسکتا؟۔

1 Comment
  1. Ashab saeed says

    فواد چوہدری کسی بھی پارٹی میں هو اور کوئی بھی حکومت هو نا معلوم لوگوں کے اشارے پر ہمیشہ اسلامی روسوم رواج کو نشانہ بناتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.