ابوظہبی میں اسکولز کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار

0

ابوظہبی: ابوظہبی نے تمام نجی اسکول 30 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان ابوظہبی کے محکمہ تعلیم کی طرف سے کیا گیا ہے، تاہم اسکولوں میں جانے والے تمام طلبا اور اساتذہ سمیت عملے کا پیشگی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اور کرونا ٹیسٹ کے بغیر کسی کو اسکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ تمام عملے اور طلبا کو اپنی حالیہ سفری تفصیلات سے بھی حکام کو آگاہ کرنا ہوگا، تمام عملے اور طلبا کو Al Hosn app ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی ، تاکہ کسی وبا کی صورت میں ان کی ٹریسنگ میں آسانی رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.