تارکین وطن کی کشتیاں تیزی سے اٹلی پہنچنے لگیں

0

روم: اٹلی میں ایک بار پھر تارکین وطن کی آمد میں تیزی سےاضافہ دیکھا جار ہا ہے، اور7 چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ 121 تارکین وطن اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، ان میں سے 102 لمپاڈسیا کےجزیرے پر پہنچے ہیں ، جبکہ جزیرے کےقریب کچھ اور کشتیاں بھی دیکھی گئی ہیں ، جن میں تارکین وطن موجود ہوسکتے ہیں۔ 

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ لمپاڈسیا پر 6 کشتیاں پہنچی ہیں ، جن میں تیونس کے 102 شہری سوار تھے، ان میں سے سب سے بڑی کشتی پر 30 تارکین وطن سوار تھے، ان تمام تارکین وطن کو لمبری کولا سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ 108 تارکین موجود ہیں ، اس سینٹر کی گنجائش 95 افراد کی ہے ، دوسری طرف سردانیا کے قریب بھی ایک کشتی پہنچی ہے ، جس میں الجزائر کے 19 تارکین وطن سوا ر تھے، انہیں بھی قریبی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے.

تارکین وطن اور کرونا 

ادھر سسلی سے پوٹینزا کے سینٹر منتقل کئے گئے 25 افریقی تارکین وطن میں کرونا نکل آیا ہے ، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.