تحریک کشمیر اٹلی کا 2 اگست کو ہونے والا مظاہرہ ملتوی

0

 23 اگست کو بریشیا میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان، بھارتی مظالم کےخلاف جدوجہد جاری رہے گی، 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف

بریشیا: تحریک کشمیر اٹلی نے 2 اگست کو ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا ہے، وقت کی کمی کے باعث مظاہرہ 23 اگست کو بریشیا میں کرنے کا اعلان، 5 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، اٹلی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت پوری پاکستانی و مسلم کمیونٹی کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا، صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کی حق خودارادیت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ایک سال ہوگیا کشمیر پر کرفیو کو لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی قوتیں اس معاملے پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے اور یہ خاموشی کسی بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کشمیر اٹلی نے 2 اگست کو ہونے والے پروگرام کو عید الحضی اور وقت کی کمی کےباعث تحریک کشمیر اٹلی کے تمام ذمہ داران کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے، تحریک کشمیر اٹلی 23 اگست کو بریشیا میں پارکوتاریلو Parco Tarello Brescia میں شام 6 بجے سے 9 بجے تک احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

تحریک کشمیر اٹلی کی جانب سے احتجاج کے اس سلسلے کو دیگر شہروں اور اقوام متحدہ کے جنیوا اور برسلز میں موجود انسانی حقوق کے مراکز تک لے جائے گی۔ محمود شریف نے مزید کہا کہ تحریک کشمیر اٹلی و یورپ نہ صرف کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھارہی ہے بلکہ اٹلی و یورپ کی پوری کمیونٹی کو کشمیر کاز پر یکجہا کرنے کا پلیٹ فارم بھی بن گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.