وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عید کے موقع پر تین دن کی چھیٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تعطیلات 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک ہوں گی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو ہو گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کرونا وباء کے پیش نظر عوام کوغیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے اس بار عید کی تعطیلات میں کمی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.