سائیکل سوار بھی کراچی ٹریفک پولیس کا شکار بننے لگے

0

کراچی: شہرقائد میں ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کا معاملہ آج کل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، لیکن سندھ کی سائیں سرکارنے لگتا ہے کہ کرونا بحران سے پریشان  شہریوں کو تنگ کرنے کیلئے پولیس کوکھلی چھوٹ دے دی ہے۔

اس سے پہلے موٹر سائیکل سوار، رکشہ اور لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کا ہد ف تھے،تاہم اب ٹریفک پولیس نے غریب ٹھیلہ لگانے والوں اور سائیکل سواروں  کوبھی پانچ پانچ سو روپے کے چالان تھمانے  شروع کردئیے ہیں۔

وہ ٹھیلہ لگانے والے جودن بھر دھوپ اور گرمی میں  کھڑے  رہنے کے بعد 500 روپے کماتے ہیں، انہیں  چالان دے کرفاقہ کشی پرمجبور کیا جارہا ہے۔

تازہ ویڈیو میں ٹریفک پولیس کے اہلکار سائیکل پر بچوں کا سامان بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی کوشش کرنے والے سائیکل سوار کوبھی 500 کا چالان زبردستی تھمارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کلفٹن ٹریفک  سیکشن کاپولیس اہلکار  غلام علی  غریب سائیکل سوار کو چالان تھما رہا ہے، کیوں کہ سائیکل کا چالان نہیں ہوتا تو اس  شخص نےگاڑی  کےنام کی جگہ  پر موٹر سائیکل لکھ دیا۔

سائیکل سوار منت سماجت کرتا رہا کہ وہ تو دن بھر اتنے کماتا بھی نہیں، میرے گھر میں آٹا بھی نہیں، میں یہ چالان کیسے بھروں گا، لیکن گاڑی میں موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک نہ سنی اور چالان پھینک کر چلتے بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.