برطانیہ موٹاپے سے پریشان، قابو پانے کیلئے اقدامات

0

لندن: برطانیہ اپنے شہریوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے سے پریشان ہے، موٹاپا بڑھنے سے بیماریوں اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جبکہ کرونا نے بھی موٹے شہریوں پر زیادہ اثر کیا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کروناکی دوسری ممکنہ لہر سے قبل حکومت کو موٹا پے پر قابو پانے کےلئے اقدامات کرنے ہوں گے، ماہرین کے مشورے پر وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےتحت موٹاپے پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ جنک فوڈ قرار دی جارہی ہے، جس میں کولڈ ڈرنکس اور برگر وغیرہ کا استعمال شامل ہے۔

چینل فور کے مطابق متوقع طورپرحکومت جنک فوڈ کے اشتہارات ٹی وی پر رات 9 بجے سے پہلے چلانے پر پابندی لگاسکتی ہے، اس کے علاوہ کچھ دیگر اقدامات بھی اٹھائے جاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.