تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، تین زخمی

0

تربت: بلوچستان کے علاقے  تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آرمی کا جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ  میں تربت سے 35 کلومیٹر دور پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.