توہین رسالت کا ملزم پشاور کچہری میں قتل

0

پشاور: پشاور کچہری میں توہین رسالت کے ملزم کوگولی مارکرہلاک کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور عدالت میں سماعت کے دوران ملزم پر گولیاں چلائیں ، حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے ،

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کو 2018 میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مدعی نے بتایا تھا کہ ملزم قادیانی ہے ، اور اس نے فیس بک پر دوستی کے بعد دوران گفتگو خود کو 14 واں مجدد قرار دیا تھا، بعدازاں اس نے ایک شاپنگ مال میں بلاکربھی اس سے ملاقات کی اور اپنے عقائد کے بارے میں اسے بتاتا رہا ، جو کفریہ تھے.

ملزم کے خلاف پولیس نے توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا تھا، جودو برس سے زیر سما عت تھا، بدھ کو اسے عدالت میں پیش کرنے کے لئے سینٹرل جیل سے لایا گیا ، لیکن عدالت میں پیشی کے دوران مدعی نے پہلے گرفتار ملزم سے کہا کہ اگر وہ مسلمان ہے تو کلمہ طیبہ سنائے ، اور پھر پستول نکال کر اس پر فائرنگ کردی ، پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ہے ،

قتل کا یہ واقعہ پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آیا ہے ، جو ہائی سیکورٹی زون میں واقع ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرے تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.