بلوں کی منظوری کیلئے بیک ڈور راستے پر حکومتی غور

0

اسلام آباد: حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے بل منظور کرانے کے لئے اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آنے کے بجائے بیک ڈور کوششوں سے بل منظوری کے لئے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر سینیٹ میں اپوزیشن اپنی اکثریت کے بل پر یہ قانون مسترد کرتی ہے ، تو پھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بلوں کی منظوری کی کوشش کی جاسکتی ہے، ایسے میں اگر بجٹ کی طرح اپوزیشن کے ارکان بڑی تعداد میں غیر حاضر ہوجائیں ، تو اپوزیشن کو چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد والی سبکی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نیب کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ کسی صورت سودے بازی نہیں کرے گی ، اور اگر اپوزیشن کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو کوئی نقصان ہوا ، تو حکومت اس حوالے سے اپوزیشن کو بھرپور بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، ایک سرکاری ذریعہ کے مطابق حکومت نیب پر قانون سازی کے لئے مارچ تک کا بھی انتظار کرسکتی ہے ، جب سینیٹ کے نصف ارکان کا دوبارہ انتخاب ہونا ہے ، اور اس میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اکثریت حاصل ہوجائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.