ایکنک نے ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی

0

اسلام آباد: ایکنک نے رہلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کراچی سے پشاور کے درمیان نیا ڈبل ٹریک بچھانے اور تیز رفتار ٹرینیں چلانے کے منصوبے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، منصوبے پر تین مراحل میں کام ہوگا، جنوری 2021 میں شروع ہونے کا امکان ہے،

 1872کلومیٹر طویل ریلوے حکام نے ٹریک کیلئے9  ارب 20  کروڑ ڈالر کا منصوبہ پیش کیا تھا، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر منصوبہ کمیشن نے پراجیکٹ کی لاگت کم کرنے کیلئے کام کیا اور اس میں 25 فیصد تک کمی کردی ہے، جس کے تحت اب یہ منصوبہ 6 ارب 80 کروڑ کی لاگت میں مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور دو طرفہ نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ٹریک کے دونوں اطراف دیوار تعمیر کی جائے گی، منصوبہ مکمل ہونے پر کراچی سے لاہور کا فاصلہ سمٹ کر7 سے 8 گھنٹے کا رہ جائے گا، منصوبہ تین مراحل میں شروع کیاجائے گا،اور آخری مرحلہ 2026  میں مکمل ہوگا، ایم ایل ون کیلئے ساری فنڈنگ چین فراہم کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکنک سے منظوری کے بعد فوری طور پر چین کے سات ھ بات چیت شروع کی جارہی ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ حکومت نے جو لاگت کم کرنے کیلئے منصوبہ بنایا ہے اس میں دوست ملک تعاون کرے گا۔

ایکنک اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 85  کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے لالہ موسی راولپنڈی سیکشن کو پیکج تھری سے نکال کر پہلے مرحلے میں شامل کرنے کی درخواست کی، جس کی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مخالفت کی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تمام مراحل پر اسٹیک ہولڈرز متفق ہوچکے ہیں لہذا تبدیلیوں سے گریز کیا جائے، تاہم مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جو ایکنک کے چیئر مین بھی ہیں، انہوں نے مجوزہ تبدیلی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.