اٹلی: گرین ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانے والی سبسڈی عوام میں مقبول ہونے لگی

0

روم: اٹلی میں کرونا رعائتی پیکج کے تحت حکومت کی طرف سے گرین ٹرانسپورٹ کیلئے دی گئی سبسڈی مقبول ہورہی ہے،اور لوگ بڑی تعداد میں اپنی استعطاعت کے مطابق سائیکلیں بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہر خریداری پر 60  فیصد ادائیکی کی جارہی ہے جبکہ خریدار کی جانب سے صرف چالیس فیصد ادائیگی کی جارہی ہے۔

اطالوی حکومت نے یہ اسکیم کاروبار کی بحالی کیلئے شروع کی ہے، اسکیم کے تحت اگر آپ 1500  یورو مالیت کی گرین ٹرانسپورٹ خریدتے ہیں تو حکومت آپکو 900 یورو اپنے پاس سے فراہم کرے گی۔ اسی طرح اگر آپ 833 یورو کا موٹر سائیکل خریدیں گے توحکومت 500 یورو ادا کرے گی۔

اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے ایک اطالوی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ساحل کے چکر لگانے کیلئے سائیکلیں خریدنے کا پروگرام بنارہے تھے، ایسے میں یہ اسکیم آگئی جس نے ان کی مشکل آسان کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.