نائیجیریا میں گلوکار کو توہین رسالت پر سزائے موت

0

لاگوس: شمالی نائیجیریا میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ نائیجیرین گلوکار یحیی امینو شریف پر توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنادی ہے۔

نائیجیریا کی ریاست کانو کی شرعی عدالت نے یحیی کو گانے میں نبی کریم محمدﷺ کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے پر پھانسی کی سزا سنائی ہے، تاہم ملزم کو اعلی عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

امینو شریف پر الزام تھا رواں برس مارچ کے مہینے میں واٹس ایپ پر ایک نغمہ شیئر کیا تھا جس میں محمدﷺ کیلئے توہین آمیز زبان زبان استعمال کی تھی، گانے کی ریلیز کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

ریاست کانو کی مذہبی پولیس کے اہلکار لاوان محمد نے ایسوسی ایٹ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے جب ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ہمیں عدالت سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی۔

 محکمہ اوقاف کے ترجمان بابا جیبو ابراہیم نے عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ملزم کیخلاف چار ماہ تک مقامی شرعی عدالت میں کیس چلا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو مکمل قانونی معاونت حاصل تھی، حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل کے باعث کیس کی سماعت بند کمرے میں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.