دنیا بھر میں اسکول کھلنے سے قبل امریکہ سے بری خبر آگئی

0

نیویارک: ایسے وقت میں جب یورپی ممالک اور پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک 5 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد اسکول کھولنے کی تیاری کررہے ہیں،  امریکہ سے بری خبرآئی ہے، جہاں بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں  تیزی سے اضافہ دیکھاگیا ہے، اس سے قبل دنیا بھر میں بچے اس وبا سے محفوظ سمجھے  جاتے رہے ہیں، تاہم امریکی  اعداد وشمارنے  ماہرین کونئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اٹلی سمیت دنیا  کے بیشتر ممالک ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے جارہے ہیں، تاہم ایسے میں امریکہ سے بری خبر آئی ہے، جہاں جولائی کے آخری دو ہفتوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ بچوں میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرک کے مطابق 16 سے 30 جولائی کے درمیان 97 ہزار بچے کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ میں موجود 50 لاکھ کرونا مریضوں میں 3 لاکھ 38 ہزار بچے ہیں۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موقع  پر جب کئی ریاستوں میں  تعلیمی ادارے کھلنے جارہے ہیں، یہ اعداد وشمار خطرے کی گھنٹی  ہیں،اور ہمیں طلبا کے لئے ماسک سمیت بہت سی احتیاطی تدابیرکویقینی بنانا ہوگا،  وینڈر بٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ٹینا ہارٹرکاکہنا ہے کہ ہمیں بچوں کی زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ یقینی بنانی ہوگی ،اسی طرح ہم وبا کے پھیلاومیں ان  کے کردار کا جائزہ لے سکتے ہیں  اور انسدادی اقدامات اٹھاسکتے ہیں،

دوسری طرف کیلی فورنیا میں لاس اینجلس اورسان ڈیاگو نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیاہے ،حکام کا کہناہے کہ یہ فیصلہ طلبا کو وبا سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.