58 متوالوں کا عدالتی ریمانڈ، مریم نواز سمیت اہم رہنما مقدمے میں نامزد

0

لاہور: نیب دفتر پر حملے میں ملوث 58 لیگی کارکنوں کو عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ، جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر صفدر اعوان سمیت کئی رہنماؤں کو نیب نے ایف آئی آر میں نامزد کردیا ہے ۔

نیب لاہور کے دفتر پر حملے میں ملوث 58 لیگی کارکنوں کو بدھ کے روز پولیس نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ، لہذا ان کا ریمانڈ دیا جائے ، تاہم عدالت نے پولیس کے بجائے ن لیگ کے وکیل کی درخواست قبول کی، اور حملہ آوروں کا جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دوسری طرف نیب نے دفتر پر حملے کی ایف آئی آر میں مریم نواز، صفدر اعوان، رانا ثنا اللہ ، پرویز ملک ، مصدق ملک ، طلال چوہدری کو بھی نامزد کیا ہے اور ان گاڑیوں کے نمبر بھی درج کرائے ہیں ،جن پر حملہ آوروں کو لایا گیا تھا،

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ حملہ کے لئے پتھر جاتی عمرا سے لائے گئے تھے ، اور حملہ کا پورا منصوبہ مریم اور اس کے شوہر صفدر نے مل کر بنایا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.