کیا سعودی عرب نے عالمی پروازیں بحال کردیں؟

0

ریاض: سعودی عرب میں  اکتوبر میں عالمی پروازوں کی بحالی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا نوٹیفیکیشن  کس کی کارستانی تھی، حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے سعودی عرب نے 15 مارچ سے عالمی پروازوں کو معطل کر رکھا ہے، اور صرف خصوصی اجازت کے ساتھ تارکین وطن کو نکالنے کے لئے آنے والے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن سامنے آیا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر سے سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے سامنے آنے پر بالخصوص سعودیہ میں مقیم لاکھوں تارکین وطن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،  جبکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ کی اجازت ملنے کی بھی امید پیدا ہوگئی ، تاہم سعودیہ کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے  معاملہ نوٹس میں آنے پر وضاحت جاری کی کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا نوٹیفکیشن جعلی ہے، اور اکتوبر میں عالمی پروزاوں کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان ابراہیم بن عبداللہ نے اخبار ’’عرب نیوز‘‘ کو  بتایا کہ پروزاوں کی بحالی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، عالمی پروازیں کھولنے کے لئے اب تک مملکت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.