یونان میں کن ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت

0

ایتھنز: یونان نے مختلف ممالک کیلئے سفری پابندیوں اور شرائط میں اضافہ کردیا ہے، حکام کے مطابق یہ اقدام ملک کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

نئے احکامات میں ترکی کے ساتھ فضائی سفر پر پابندی 31 اگست تک برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ البانیہ اور شمالی مقدونیہ سے آنے والی پروازیں پرانے نظام کے تحت ایتھنز کے ہوائی اڈے پر اترتی رہیں گی، اسی طرح متحدہ عرب امارات، مالٹا، بلغاریہ اور رومانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے کرونا نیگٹو کی رپورٹ لازمی ہے۔

بیلجئیم، البانیہ، جمہوریہ چیک، ہالینڈ، اسپین، سویڈن اور شمالی مقدونیہ سے آنے والوں کے لئے بھی کرونا کی نیگٹو رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، جارجیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس، روانڈا، یورا گوئے اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو یونان میں داخلے کی اجازت ہوگی.

اس کے علاوہ کسی غیر یورپی ملک کا شہری یونان داخل نہیں ہوسکتا، تاہم یونان کا رہائشی پرمٹ یا دیگر قانونی دستاویزات کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت حاصل رہے گی۔

یونان آنے والے تمام مسافروں کو ایک فارم بھی بھرنا ہوگا، جس میں ان کی تمام تر تفصیلات اور یونان میں قیام کی مدت اور پتہ بھی شامل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.