پی آئی اے کی یورپی  ممالک کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان

0

ٹیکسلا: وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ قومی انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کی  یورپی ممالک کیلئے پروازیں  دوماہ کے اندر بحال ہوجائیں گی۔

ٹیکسلا  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےغلام سرور خان نے کہا کہ توقع ہے کہ اگلے دو ماہ میں یورپی ممالک کیلئے پروازیں بحال ہوجائیں گی، حکومت پابندی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام تکنیکی اور سفارتی ذرائع استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے یورپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے ساتھ رابطے میں ہےاور ان کے خدشات دور کرنے کیلئے کام کررہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ایئر سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کیخلاف31 اگست کو اپیل دائر کرنے کے ساتھ ضروری اصلاحی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ 262 پاکستانی پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک ہونے پریورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.