پاک بحریہ کی دادو میں امدادی سرگرمیاں جاری

0

کراچی: پاک بحریہ کا سندھ کے علاقے دادو میں سول انتظامیہ کے تعاون سے سرچ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ریلیف آپریشن کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کے ہمراہ یوم آزادی منایا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنر (نیوی)کے مطابق پاک بحریہ نے سیلاب سے متاثرہ مقامی آبادی کی مدد کے لئے جوہی کے قریب ریدھانی موری (یونین کونسل چننی) میں امدادی کیمپ قائم کیاہے،اوربے گھر ہونے والے سینکڑوں افراد کو علاج اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے بھی میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کے اہلکاروں نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں پکے ہوئے کھانے اور راشن کے تھیلے تقسیم کئے۔

یوم آزادی منانے کے لئے پاک بحریہ کے اہلکاروں نے علاقے کے بچوں میں قومی پرچم، شرٹس اور ٹوپیاں بھی تقسیم کیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاک بحریہ کا علاقے میں امدادی آپریشن جاری رہے گا اور آئندہ دنوں میں راشن کی تقسیم  کے لئے آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.