شہباز فیملی کی لنکا ملازم نے ڈھادی، کیسے غیر قانونی کام کروایا سب کچھ بتادیا

0

لاہور: شہباز شریف فیملی کی لنکا ان کے چیف فنانشل افسر عثمان نے ڈھادی، شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کئی ماہ سے روپوش شہباز فیملی کے چیف فنانشل افسر عثمان کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا، جس پر بالخصوص شہباز فیملی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، کیوں کہ عثمان شہباز فیملی کے کاروباری رازوں کو امین تھا، اسی لئے ن لیگ کی طرف سے ان کی گرفتاری پر سخت بیانات بھی دئیے گئے، تاہم نیب نے ملزم محمد عثمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔

ملزم نے تفتیش میں اہم انکشافات اور اعتراف کئے ہیں  جس میں شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ بھی شامل ہے۔

نیب کے مطابق لزم محمد عثمان نے بتایا ہے کہ وہ 2005 میں شریف فیملی کی رمضان شوگر مل میں 90 ہزار ماہانہ پر نوکری ملازم ہوا تھا ، 2007 میں شہباز شریف فیملی نے اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیےشریف فیڈ مل سمیت دیگر کمپنیاں بنائیں۔

ان نئی کمپنیوں کے لیے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور انکے بیٹوں کے بینک اکاؤنٹس میں باہر سے پیسے منگوائے گئے ۔ جس کے لئے جعلی شناختیں استعمال کی گئیں ، ملزم عثمان نے بتایا ہے کہ وہ سب کچھ سلمان شہباز کے کہنے پر کرتے تھے، 

سلمان شہباز کے کہنے پر وقار ٹریڈنگ کمپنی نے 600 ملین کی جعلی ترسیلات کیں، ساری رقم چیک کے ذریعے سلمان شہباز کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، نیب کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے ملزم محمد عثمان سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.