اسرائیل کیخلاف سخت موقف پر فلسطین کا وزیراعظم کو خراج تحسین

0

اسلام آباد۔فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے متعلق سخت ردعمل دینے اور فلسطینی مقاصد کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے نے اس حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا ہے، جس میں پاکستانی وزیراعظم کو فلسطین کاز کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور پاکستانیوں کو بھائی سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر فلسطین کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر کہا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے، ہمارے لئے فلسطینیوں کا کاز سب سے اہم ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.