اٹلی میں شہد کی لاکھوں مکھیوں کے ساتھ کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی میں پراسرار طور پر شہد کی لاکھوں مکھیوں کی ہلاکت سے زرعی شعبے سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، متعلقہ حکام نے شہد کی مکھیوں کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش تیز کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لمبارڈیا ریجن میں بریشیا اور کریمونا کے علاقے کے درمیان 6 کلومیٹر علاقے میں شہد کی مکھیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی اطالوی ماہرین تحقیقات کررہے ہیں، ایک محتاط اندازنے کے مطابق 40 لاکھ سے زائد شہد کی مکھیاں دو روز میں پراسرار طور پر موت کا شکار ہوئی ہیں۔

اطالوی حکام ہلاک ہونے والی مکھیوں اور ان کے شہد کی جانچ کررہے ہیں ، تاہم ان کی موت کی وجہ کا پتہ چلایا جاسکے، اٹلی میں شہد کی پیداوار اہم کاروبار ہے اور صرف بریشیا میں 119 کمپنیاں شہد کے فارم کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

مکھیاں پالنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں دیکھی ، گزشتہ برس بھی اٹلی میں شہد کی پیداوار شدید متاثر ہوئی تھی، اور اس کاروبار سے وابستہ کسانوں نے 2019 کو شہد کے فارمز کے حوالے سے بدترین قرار دیا تھا۔

ماہرین شہد کی پیداوار اور مکھیوں میں کمی کو ماحولیاتی تبدیلی سے بھی جوڑ رہے ہیں ، جس کی وجہ سے اٹلی کا موسم معمول سے ہٹ گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.