شام میں روسی جنرل مارا گیا، 2 ڈرون بھی تباہ 

0

دمشق: شام میں دھماکے سے روسی فوج کا جنرل ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع ادلب میں 2 روسی ڈرون بھی مار گرائے گئے ہیں  جو وہاں بمباری کررہے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق روس کو شام میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، اورشام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں دھماکے میں روسی فوج کا ایک میجر جنرل ہلاک اور دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق بم دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ان میں ایک میجر جنرل رینک کا افسر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ روس کی طرف سے اس کے علاوہ واقعے کی مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

ادھر ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع ادلب میں 2 روسی ڈرون مار گرائے گئے ، جو شہری آبادی پر حملے میں مصروف تھے، ترک خبررساں ادارے کے مطابق روسی مسلح ڈرون حملے کررہے تھے ، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ادلب میں روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ کے تحت دونوں ملکوں کی افواج تعینات ہیں اور مشترکہ گشت بھی کیا جاتا ہے، تاہم امن معاہدہ کے باوجود روس کی طرف سے اس کی خلاف ورزی کی شکایات ترکی اور شامی عوام کی طرف سے سامنے آتی رہتی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.