کویت نے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

0

کویت: کویت میں مقیم بڑی عمر کے تارکین وطن کے لئے بری خبر آگئی، کویتی حکومت نے بڑی عمر کے تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ ملک میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

کویت کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے ایسے تارکین وطن جن کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری نہیں ہے، ان کو اقامے جاری نہیں کئے جائیں گے اور 31 اگست کے بعد سے کسی ریزیڈنسی یا ویزا میں چھ ماہ سے زائد کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کویت کے مقامی اخبار کویت ٹائمز کے مطابق یونیورسٹی ڈگری کےبغیر اقامہ کے لئے درخواست دینے والے 60 سال سے زائد افراد کی درخواستیں یکم جنوری 2021 کے بعد سے وصول نہیں کی جائیں گی۔

اس فیصلے سے ہزاروں تارکین وطن متاثر ہونگے۔کویتی حکومت کی جانب سے نئے ضوابط کا اعلان تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کی حکومتی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ کویت کی آبادی کا 70 فیصد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے، اور حکومت اب یہ شرح کم کرنا چاہتی ہے۔

کویت کی وزارت داخلہ نے ملک کے اندر اور باہر موجود تارکین وطن کو اپنی ریزیڈنسی کی آن لائن تجدید کی سہولت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ تارکین وطن کو اجازت حاصل تھی کہ وہ چھ ماہ کی بجائے ایک سال تک بیرون ملک قیام کر سکتے تھے، مگر اب یہ تمام سہولتیں 31 اگست تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.