ہشاش بشاش نوازشریف کی لندن میں چہل قدمی 

0

لندن: علاج کے لئے لندن جانے والے ن لیگ کے قائد نوازشریف کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے، جس میں وہ ہشاش بشاش برطانوی دارالحکومت کی سڑک پر چھوٹے بیٹے حسن نواز کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں، بارش کی وجہ سے حسن نواز نے چھتری بھی تانی ہوئی ہے ۔

یہ تصویر سامنے آنے پر ن لیگ کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر نوازشریف پر طنزکے نشتر چلائے ، ایک صارف نے لکھا کہ ’’ نوازشریف شدید بیماری کی حالت میں بھی پاکستانیوں کیلیے انتھک کوششوں میں مصروف ۔۔ برسات کی بھی پروا نہیں کی اور لندن کی گلیوں میں گھر سے نکل آۓ‘‘۔

نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے پلیٹ لیٹس پر بھی طنزیہ تبصرے کئے جاتے رہے ، اسی طرح انہیں لندن جانے کی اجازت دینے پر عدلیہ پر بھی تنقیدی تبصرے کئے جاتے رہے۔

دوسری طرف نوازشریف کے حامیوں نے ان کی تصویر سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کیا، اور یہ دعوے کرتے رہے کہ نوازشریف جلد واپس آکر اپنا سیاسی کردار نبھائیں گے ، ان کی صاحبزادی مریم نے بھی تصویر سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ٹوئٹ کیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ 

‘‘اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کروڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کروڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لا ئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.