اسرائیل جانے والے اماراتی شہریوں کیلئے کن ملکوں کے دروازے ہوجائیں گے بند

0

تل ابیب: اسرائیل کے ساتھ تعلقا ت قائم کرنے کا اعلان کرنے والے متحدہ عرب امارات کے لئے نت نئے مسائل سامنے آرہے ہیں، لبنان سمیت کئی عرب ممالک نے اسرائیل کی مہر لگے پاسپورٹ کے حاملین کے اپنے ملکوں میں داخلے بند کر رکھے ہیں۔

ایسے میں اسرائیل جانے والے عرب امارات کے شہری ان ممالک میں داخلے سے محروم ہوسکتے ہیں، تاہم اسرائیل یواے ای کے شہریوں کو اس مشکل سے بچانے کے لئے اس بات پر غور کررہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر مہر نہ لگائی جائے۔

العربیہ سے گفتگو میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نزار نے اس بات کا اشارہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر بالعموم مہر نہیں لگائی جاتی، بلکہ انھیں ایک کارڈ دیا جاتا ہے جس کو دکھا کر وہ ملک داخل ہوسکتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق جب اسرائیلی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر انٹری اور ایگزٹ کی مہر لگائی جائے گی، تو اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.