اٹلی میں ٹرین بغیر ڈرائیور کے چل پڑی، پھر کیا ہوا؟

0

میلان: اٹلی میں ٹرین ڈرائیور کے بغیر چل پڑی اور پھر کیا ہوا؟، ڈرائیور اور اس کا معاون ٹرین چلنے کے موقع پر کہاں تھے؟ اور انہوں نے ازخود ٹرین چلتی دیکھ کر کیا کرنے کی کوشش کی ؟۔

تفصیلات کے مطابق میلان کے مرکزی اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ٹرین کی بوگیاں ضرور الٹ گئیں۔

حادثے کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ ٹرین کا ڈرائیور، ان کا معاون اور ایک مسافر زخمی ہوگئے ہیں، تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ڈرائیور اور اس کا معاون تو اسٹیشن پر ہوا خوری کررہے تھے اور ٹرین خود ہی چل پڑی، جس کے بعد اسے روکنے کی کوشش میں حادثہ ہوا، البتہ ٹرین میں صرف ایک ہی مسا فر تھا اور وہ بھی صورتحال کو بھانپتے ہوئے پہلے ہی چھلانگ لگا گیا، لیکن اسے زخم آئے ہیں، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ٹرین کی مالک کمپنی ٹرینورڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈرائیور اور ان کا معاون ٹرین میں موجود نہیں تھے، اور ٹرین بغیر کسی کنٹرولر کے پیڈرنو اسٹیشن سے چل پڑی تھی، جبکہ اسے حادثہ کارنٹ کے قریب پیش آیا، ٹرین میں صرف ایک مسافر سوار تھا جسے معمولی زخم آئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری طرف اطالوی اخبار ’’ری پبلکا‘‘ نے بتایا ہے کہ ڈرائیور اور اس کا معاون بریک کے لئے ٹرین سے اترے ہوئے تھے، اے جی آئی نیوز ایجنسی کے مطابق جب ٹرین خود چلتی نظر آئی تو ڈرائیور اور اس کے معاون نے دوڑ کر اس میں چڑھنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے، لیکن انہیں بھی معمولی زخم آئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.